NVIDIA reveals its 700 dollar top of the line GTX 1080 Ti

NVIDIA Reveals Its 700 Dollar Top Of The Line GTX 1080 Ti

این ویڈیا نے 700 ڈالر مالیت کا GTX 1080 Ti گرافکس کارڈ متعارف کرا دیا

جی ڈی سی 2017 میں اینویڈیا کے سی ای او جین ہسن ہوانگ نے اپنا تازہ ترین GTX 1080 Ti گرافکس کارڈ متعارف کرایا ہے۔کارکردگی کے لحاظ سے یہ کارڈ 35 فیصد بہتر ہے۔ اس کارڈ میں GDDR5X کی 11 جی بی کی ریم ہے۔ اس کارڈ کی قیمت 700 ڈالر ہے اور اس کی فروخت 10مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اینویڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ کارڈ اس کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے 1200 ڈالر کے Titan Xسے بھی تیز رفتار ہے۔اینویڈیا نے 1080 کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس کی قیمت 500 ڈالر سے شروع کرنے کا بھی کہا ہے۔
اس کارڈ کی ورچوئل میموری 11 گیگا بٹس فی سیکنڈ کی بینڈ وڈتھ کو استعمال کرنے کے قابل ہے، جس کی وجہ سے یہ VR، 4K/5K اور HDR گیمنگ کے لیے بہترین ہے۔ جی پی یو کو FinFET پراسس پر بنایا گیا ہے۔ نیا تھرمل سلوشن اسے کافی ٹھنڈا رکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-01

More Technology Articles