NVIDIA's latest and greatest GPU will cost $999

NVIDIA's Latest And Greatest GPU Will Cost $999

اینوڈیا کا نیا اور تیز ترین جی پی یو ٹائیٹن ایکس

اینویڈیا نے اپنے نئے آنے والے جی پی یو ٹائین ایکس (Titan X) کو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ تیز رفتار جی پی یو ہے۔ اس جی پی یو میں 8 ارب ٹرانسسٹرز ہونگے۔اس کے علاوہ یہ 3072 سی یو ڈی اے کور، 7 ٹیرافلوپس کے برابر سنگل پریسیشن پرفارمنس، 0.2 ٹیرافلوپس ڈبل پریسیشن ورک لوڈ کا حامل ہوگا ۔ اس کی ورچوئل میموری 12 جی بی ہے جو پچھلے گرفک کارڈ سے دوگنی ہے۔

(جاری ہے)

اس ہارڈ وئیر کا مطلب یہ ہے کہ گیمنگ کے حوالے سے تو کمپیوٹر کی پرفارمنس بڑھے گی ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ اسے سائنسی ایپلی کیشن میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ایک 16 کور والا زیون(Xeon) ڈیپ نیورل نیٹ کے تجزیے میں 43 دن لگاتا ہے جبکہ ٹائیٹن ایکس یہی کام ڈیڑھ(1.5) دن میں کر سکتا ہے۔ انہی خصوصیات کی بنا پر اس کی قیمت بھی کافی زیاد ہ یعنی 999 ڈالر ہے۔ اسی قیمت پر پچھلے ٹائیٹن بلیک کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس لیے یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ جلد ہی ٹائیٹن ایکس کی قیمت بھی کم ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-18

More Technology Articles