NYU professor predicts Amazon would become first 1 trillion company

NYU Professor Predicts Amazon Would Become First 1 Trillion Company

کیا واقعی ایمزون پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن سکتی ہے؟

پچھلے ماہ ایپل کی مالیت 800 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایپل اسی سال پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن سکتی ہے۔ تاہم نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر سکاٹ گالووے کا کہنا ہے کہ ایپل یا گوگل سے پہلے ایک دوسری کمپنی پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن سکتی ہے۔ یہ کمپنی کوئی اور نہیں ایمزون ہے۔
یہ بات اگرچہ سننے میں کافی عجیب لگتی ہے لیکن اس کی وجوہات حقیقت پر مبنی ہیں۔


سکاٹ کا کہنا ہے کہ امریکا میں اس وقت ریٹیل انڈسٹری اتنی زیادہ پائیدار نہیں ہے لیکن صارفین کی بدلتی عادات کا پوری امریکی معیشت پر اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جلد ہی ریٹیل مارکیٹ میں کافی اضافہ متوقع ہے، خیال ہے کہ اس وقت پرائم ممبر شپ لیے جو گھر ایمزون پر ماہانہ 1300 ڈالر خرچ کرتا ہے وہ 7000 ڈالر خرچ کرے گا۔

(جاری ہے)


سکاٹ کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آن لائن مارکیٹ میں ایمزون کا شیئر 90 سے 98 فیصد ہوگا۔

ایمزون کے علاوہ پرتعیش برانڈز ہی اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں گے۔
اس وقت ایمزون کی مارکیٹ ویلیو ایپل کی ویلیو کے نصف سے کچھ زیادہ یعنی 430 ارب ڈالر ہے۔ ایمزون کو پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بننے کےلیے اپنی ویلیو میں مزید 600 ارب ڈالر کا اضافہ کرنا پڑے گا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایمزون ٹریلین کمپنی بن تو سکتی ہے لیکن موجودہ حالات میں ایسا لگتا ہے کہ ایپل پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی ایپل ہی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-14

More Technology Articles