Office now in Urdu from Microsoft

Office Now In Urdu From Microsoft

مائیکروسافٹ آفس اینڈرائیڈ اب اُردو زبان میں بھی دستیاب ہوگا

مائیکروسافٹ کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے دستیاب “آفس ایپلیکیشن” اسی ماہ کے اختتام تک اردو زبان میں بھی دستیاب ہوگی۔ اس وقت یہ ایپلیکیشن جس میں ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ شامل ہیں، کم و بیش 43 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے اور اردو 44 ویں نمبر پر ہوگی۔
مشرق وسطی اور افریقہ کے لیے مائیکروسافٹ کے کمیونیکشن مینجر، کامران مسعود نیازی کا کہنا ہے کہ: کمپنی اس بات کی بھرپور کوشش کررہی ہے کہ کسی بھی خطے میں رہنے والے افراد، چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں وہ مائیکروسافٹ کی ڈیوائسز اورسروسز استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں۔


انکا مزید کہنا تھا کہ اردو میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آفس مہیا کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس خطے میں رہنے والے افراد، چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، وہ اپنے کام کو زیادہ بہتر طور پر سرانجام دے سکیں۔

(جاری ہے)


اینڈرائیڈ کے لیے مائیکروسافٹ آفس اردو کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:
• کسی بھی قسم کی ڈاکومنٹس، تخلیق یا تبدیل کریں
• اپنے موبائل کو ٹی وی یا بڑی سکرین سے جوڑ کر، اس پر دیکھیں
• کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے اپنی فائلز کبھی بھی کسی بھی وقت دیکھیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آفس اردو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔ تاہم اگر وہ مزید فیچرز حاصل کرنا چاہیں تو آفس 365 سبسکرپشن حاصل کی جاسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-16

More Technology Articles