Official Galaxy S9 promo videos tease slow-mo camera, 3D emojis

Official Galaxy S9 Promo Videos Tease Slow-mo Camera, 3D Emojis

آفیشل گلیکسی ایس 9 پرومو ویڈیو میں سلوموشن کیمرہ اور 3ڈی ایموجیز پیش کیے گئے ہیں

سام سنگ موبائل کوریا نے سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس 9 پلس  کی تین ٹیزر ویڈیو جاری کی ہیں۔یہ تینوں پروموویڈیوز پندرہ پندرہ سیکنڈ کی ہیں۔ان میں سے پہلی ویڈیو میں فون کی سپیڈ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں جب 9 ظاہر ہوتا ہے  تو وقت کی رفتار کم ہوجاتی ہے جو اس فون کے سلوموشن کیمرہ کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)


دوسری ویڈیو میں تھوڑا اندھیرا ہوتا ہے لیکن جب 9 ظاہر ہوتا ہے تویہ کافی روشن ہوتا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون کم روشنی میں بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تیسری ویڈیو میں 3ڈی ایموجیز کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے بارے میں بھی گزشتہ دنوں سے کافی افواہیں سامنے ا رہی تھیں لیکن اب ان کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-14

More Technology Articles