Official teaser highlights vivo V15's 48MP triple camera

Official Teaser Highlights Vivo V15's 48MP Triple Camera

آفیشل ٹیزر میں ویوو وی 15 کا 48 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ سامنے آگیا

ویوو وی 15 (V15) اور ویوو وی 15 پرو(V15 Pro) کا نیا ٹیزر سامنےآیا ہے۔ یہ ٹیزر کسی نے لیک نہیں کیا بلکہ کمپنی نے خود اپنے باضابطہ اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔
ٹیزر میں فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ کو فوکس کیا گیا ہے۔ اس فون کی بیک پر 48 میگا پکسل+ 8 میگاپکسل +5 میگاپکسل سنسر ہونگے۔

(جاری ہے)

سیلفی کیمرہ کےبارے میں اس کلپ میں نہیں دکھایا گیا لیکن پہلے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اس میں 32 میگا پکسل کا متاثر کن سیلفی کیمرہ ہوگا۔فون کی سکرین میں ہی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا۔

ویوو وی 15 کے دونوں ماڈل اگلےہفتے 20 فروری کو لانچ کیے جائیں گے۔ اسی وقت فون کے پری آرڈر شروع ہونگے۔ فون کی قیمت 350 ڈالر یا 305 یورو ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-02-13

More Technology Articles