OLED iPhone 8 might be delayed due to 3D sensing trouble

OLED IPhone 8 Might Be Delayed Due To 3D Sensing Trouble

5.8 انچ او ایل ای ڈی آئی فون 3 ڈی سینسگ کی مشکلات کے باعث تاخیر سے لانچ کیا جائے گا

اس خزاں میں تین آئی فون منظر عام پر آ سکتےہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک آئی فون روٹین سے ایک یا دو ماہ بعد متعارف کرایا جائے گا۔ایپل اس بار 5.8 انچ کا ایک نیا آئی فون 8 بھی متعارف کرا سکتا ہے۔ اسے اکتوبریا نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس موبائل کی تاخیر کی وجہ اس میں استعمال ہونے والی 3 ڈی سینسنگ ٹیکنالوجی ہے۔

(جاری ہے)


3 ڈی سینسنگ ایپل کی آگمنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی ہے جو فرنٹ اور بیک کیمرے سے لی ہوئی تصویر جمع کرتی ہے اور ایک خصوصی انفراریڈ سنسر کو تھری ڈی سیلفی کے لیے استعمال کرتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ایپل کے آنے والے صرف ایک فون یعنی 5.8 انچ آئی فون 8 میں استعمال کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 8 میں او ایل ای ڈی ڈسپلے بھی ہوگا جبکہ دوسرے فونز میں ایل سی ڈیز استعمال ہوگی۔اس کے علاوہ آئی فون میں سمارٹ کنکٹر کی واپسی بھی ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ VR/AR ایپلی کیشن کی کنٹیویٹی کے استعمال ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-08

More Technology Articles