On May 20th, the kilogram will no longer be defined by a lump in France

On May 20th, The Kilogram Will No Longer Be Defined By A Lump In France

20 مئی سے دنیا میں کلوگرام کی نئی تعریف رائج ہو جائے گی

20 مئی کو  مَقیاسیات (نظامِ وزن و پیمائش) کے عالمی دن کے موقع پر  سائنسی کمیونٹی میں  باضابطہ طور پر کلوگرام کی نئی تعریف رائج ہو جائے گی۔ 130 سال تک کلوگرام  کو پیرس میں موجود ایک پلاٹینیم  اریڈیم کی دھات کے سیلنڈر  سے بیان کیا جاتا رہا ہے۔ دنیا بھر میں موجود  کلوگرام  اس سیلنڈر کی نقل ہوتے ہیں۔اس سیلنڈر کو Le Grand K کا نام دیا گیا ہے۔سائنسدانوں جب بھی اس سیلنڈر کا معائنہ کرتے تو اس کے چند ایٹم کم ہوجاتے ہیں۔
130 سالوں میں اس سیلنڈر  کا وزن اندازہ 50 مائیکروگرام کم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)


نئی تعریف  میں کلوگرام کے لیے قدرتی مظہر کو استعمال کیا گیا ہے، اس لیے اس میں تبدیلی کا بھی کوئی امکان نہیں۔ اب کلوگرام کو پلانک کونسٹنٹ (h)  سے ظاہر کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 6.626 070 15 × 10–34 kg m2 s–1 ہے۔
آئندہ کلو کی پیمائش کے لیے ایک آلہ استعمال کیا جائے گا جسے  کِبل یا واٹ بیلنس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ میکانیکی اور برقی مقناطیسی توانائی کو بروئے کار لاکر حساب کرے گا۔چونکہ کلو کے اس باٹ کا کوئی طبعی وجود نہیں ہوگا اس لیے اس میں کسی رد و بدل کا کوئی امکان بھی نہیں ہوگا۔اس کی مدد سے سائنسدان دنیا بھر میں کہیں بھی کلو کے باٹ کی صحیح جانچ کر سکیں گے۔

On May 20th, the kilogram will no longer be defined by a lump in France
تاریخ اشاعت: 2019-05-17

More Technology Articles