one thing Instagram cant copy from Snapchat

One Thing Instagram Cant Copy From Snapchat

انسٹاگرام کے تمام فیچر کاپی کرنے کے باوجود سنیپ چیٹ کے وفادار صارفین انسٹاگرام پر نہ آئے

فیس بک کی ایپلی کیشن انسٹاگرام نے چینی ایپلی کیشن سنیپ چیٹ کے تقریباً تمام ہی فیچر کاپی کر لیے مگر اس کے باوجود سنیپ چیٹ کے وفادار صارفین انسٹاگرام پر نہیں آئے۔
موبائل صارفین کے حوالے کام کرنے والی تجزیاتی فرم ایپ اینی کے مطابق سنیپ چیٹ کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 60 ملین ہے۔ سنیپ چیٹ کے 35 فیصد صارفین ایسے ہیں جو سنیپ چیٹ کے استعمال کرنے کے اگلے دن ہی فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سنیپ چیٹ کے 46 فیصد صارفین کے اکاؤنٹس بھی انسٹاگرام پر نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ سنیپ چیٹ کے 61 فیصد صارفین یوٹیوب پر ویڈیوز بھی نہیں دیکھتے۔
گوگل اور فیس بک اشتہارات کے لئے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اشتہارات پر خرچ کی جانے والی رقم میں سے پانچواں حصہ صرف انہی دونوں پلیٹ فارمز پر خرچ کیا جاتا ہے۔ لیکن اس سے اشتہار بازی کرنے والی کمپنیوں اور لوگوں کے لئے اسنیپ چیٹ کی اہمیت کم نہیں ہے۔ کیونکہ اسنیپ چیٹ کے استعمال کرنے والے ان دونوں پلیٹ فارم کے صارفین سے خاصے مختلف مزاج کے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-03

More Technology Articles