OneDrive app will soon help you conserve storage on your device by deleting backed up files

OneDrive App Will Soon Help You Conserve Storage On Your Device By Deleting Backed Up Files

ون ڈرائیو ایپ پر بھی بیک اپ کی ہوئی فائلوں کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دستیاب ہوگا

ایپل اور گوگل کی طرح مائیکروسافٹ کی ایپ بھی صارفین کو کلاؤڈ پر بیک اپ کی ہوئی تصاویر اور ویڈیو کو خود کار طور پر ڈیلیٹ کرنے کا آپشن فراہم کرے گی ۔
ون ڈرائیو فار اینڈروئیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں مائیکروسافٹ ا س نئے فیچر کو ٹسٹ کر رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین کلاؤڈ پر بیک اپ لی ہوئی فائلوں کو فون سے ڈیلیٹ کر کے سٹوریج کوبڑھا سکیں گے۔


نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ون ڈرائیو ایپ میں آٹو اپ لوڈ فیچر کو فعال کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جیسےہی کم از کم ایک جی بی ڈیٹا کلاؤڈ پر اپ لوڈ ہوگا آپ کو کلین اپ سپیس کا نوٹی فیکیشن دکھائی دے گا۔اس پر ٹیپ کرنے سے آپ کی وہ تمام فائلیں فون سے ڈیلیٹ ہو جائیں گی جو کلاؤڈ پر جمع ہو چکی ہونگی ۔ اس نوٹی فیکیشن پر No پر ٹیپ کر کے صارفین فائلیں ڈیلیٹ کرنے کو موخر بھی کر سکتے ہیں۔

Never پر ٹیپ کرنے سے آپ کو پھر دوبارہ یہ نوٹی فیکیشن نظر نہیں آئے گا۔
ون ڈرائیو کا موجودہ مستحکم ورژن اس فیچر کو سپورٹ نہیں کرتا۔ یہ چند ہفتوں تک یہ سب صارفین کےلیےجاری کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ ون ڈرائیو پر صارفین صرف 5 جی بی ڈیٹا ہی اپ لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ دوسری کمپنیاں اس سے تین گنا زیادہ سٹوریج فراہم کررہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-20

More Technology Articles