OnePlus announces it will launch a 5G phone next year

OnePlus Announces It Will Launch A 5G Phone Next Year

ون پلس اگلے سال 5 جی فون لانچ کرے گا

ون پلس 6 ٹی کی لانچ میں ایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے لیکن کمپنی کے سی ای او کارل پی نے اعلان کیا ہے کہ ون پلس اگلے سال 5 جی ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فون لانچ کرےگا۔ انہوں نے یہ اعلان ہانگ کانگ میں 4G/5G سمٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل پہلا سمارٹ فون 2019 کی پہلی ششماہی میں متعارف کرائے گی۔ اگر ایسا ہوا تو ون پلس 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل سمارٹ فون بنانے والی اولین کمپنیوں میں سے ایک ہوگی۔

کارل پی کے اعلان کے کچھ دیر پہلے کوالکوم کے صدر کرسٹیانو آمون نے اعلان کیا کہ صارفین اگلے سال کم از کم دو 5 جی فلیگ شپ لازمی دیکھیں گے۔ ان سمارٹ فونز میں کوالکوم کے نئے X50 موڈیم ہونگے۔ اس موڈیم کی 5 جی سپیڈ 4.5 جی بی پی ایس ہوگی۔ کوالکوم کے اعلان میں سمارٹ فون بنانے والی دوسری کمپنیاں جیسے شومی، ایچ ٹی سی، اوپو، موٹرولا اور ایل جی بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے ایل جی تصدیق کر چکا ہے کہ وہ اگلے سال امریکا میں 5 جی سمارٹ فون لانچ کرےگا۔ شومی کا 25 اکتوبر کو لانچ ہونے والا می مکس 3، 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل پہلا سمارٹ فون ہوگا۔ یہ فون مخصوص ممالک میں ہی لانچ ہونگے۔ ون پلس کا اگلا فلیگ شپ شاید گلوبل 5 جی فون ہو۔
ون پلس 29 اکتوبر کو ون پلس 6 ٹی متعارف کرا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے اس تقریب میں کمپنی اپنے اگلے 5 جی فون کے بارے میں بھی کچھ معلومات فراہم کرے۔
OnePlus announces it will launch a 5G phone next year
تاریخ اشاعت: 2018-10-23

More Technology Articles