OnePlus reveals the first photo taken with the OnePlus 5

OnePlus Reveals The First Photo Taken With The OnePlus 5

ون پلس نے ون پلس 5 سے لی پہلی تصاویر جاری کر دیں

ون پلس نےکچھ دن پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ون پلس 5 میں DxO کے اشتراک سے بنایا گیا خصوصی مین کیمرہ استعمال کریں گے۔اب ون پلس نے اس کیمرے سے لی ہوئی پہلی تصاویر عوام کے لیے جاری کر دیں ہیں۔ ون پلس نے ٹوئٹر پر دو تصاویر پوسٹ کر کے صارفین سے پوچھاہے کہ ان میں سے کونسی تصویر ون پلس 5 سے بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تصاویر کو دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ تصویر نمبر 2 ہی ون پلس 5 سے بنائی گئی ہے۔

کیونکہ یہی تصویر زیادہ واضح، اوررنگدار ہے۔ بدقسمتی سے ان تصاویر کے ہائی ریزولوشن ورژن دستیاب نہیں ہے۔لیکن اس تصویر سے پتا چل گیا ہے کہ ون پلس 5 کا مین کیمرہ کم روشنی میں بھی زبردست تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔افواہیں ہیں کہ ون پلس 5 کا رئیر کیمرہ ڈوئل ہوگا ۔ اس کے علاوہ اس میں کوالکوم کا تازہ ترین چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 835 ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2017-05-30

More Technology Articles