Opera bring Messenger WhatsApp and Telegram chat in browser

Opera Bring Messenger WhatsApp And Telegram Chat In Browser

اوپیرا براؤزر میں ہی وٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام استعمال کریں

اوپیرا نے اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اپ ڈیٹ کے بعد اب براؤزر میں ہی کئی میسجنگ ایپلی کیشنز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب اوپیرا کی سائیڈ بار میں میں وٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام ا کو ستعمال کیا جاسکتا ہے۔اوپیرا صارفین بہت آسانی سے مختلف میسجنگ ایپلی کیشن میں سوئچ کر سکتے ہیں اور دوسری سروس کے لیے شارٹ کٹ استعمال کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ صارفین تصاویر کو میسجنگ ایپ کے آئیکون پر تصاویر کو ڈریگ کر کے انہیں تیزی سے شیئر کر سکتے ہیں۔
اوپیرا کے صارفین کو اب بار بار اپنا فون اٹھا کر وٹس ایپ یا دیگر میسجنگ ایپلی کیشن نہیں دیکھنا پڑیں گی۔
صارفین یہاں کلک کرکے میک، ونڈوز اور لینکس کےلیے اوپیرا کا تازہ ترین ورژن ڈاؤنلوڈ کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-10

More Technology Articles