Operating profits gap between Apple and Samsung hits all time low

Operating Profits Gap Between Apple And Samsung Hits All Time Low

2016کی آخری سہ ماہی میں ایپل اور سام سنگ کے آپریٹنگ پرافٹ میں فرق کم ترین سطح پر

2016 کی آخری سہ ماہی میں سام سنگ کے آپریٹنگ پرافٹ کی شرح 17فیصد رہی۔بزنس کوریا کے مطابق چوتھی سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت 44.3 ارب ڈالر اور آپریٹنگ پرافٹ 9.2ارب ڈالر رہا۔ یعنی سام سنگ کی آپریٹنگ پرافٹ ریشو 17.36 فیصد رہی جو گزشتہ دو سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پچھلے سال تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو گلیکسی نوٹ 7 کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

کمپنی کے اچھے منافع کے پیچھے سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ڈسپلے سکرین کی فروخت ہے،۔

(جاری ہے)


سام سنگ اور ایپل کے درمیان 2015 میں آپریٹنگ پرافٹ کے حوالے سے اچھا خاصا فرق تھا۔ 2015 میں ایپل کا آپریٹنگ پرافٹ 31.86فیصد اور سام سنگ کا 11.52فیصد تھا۔ منافع کے حوالے سے کئی تاریخی ریکارڈ بنانے کےبعد ایپل مصنوعات کی فروخت میں خاصی کمی آ گئی ہے۔ ایپل نے آئی فون 7 کی پروڈکشن میں بھی 10 فیصد کمی کر دی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ 2016 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کے آپریٹنگ پرافٹ کی ریشو 20 فیصد ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ ایپل اور سام سنگ کے آپریٹنگ پرافٹ میں بس 3فیصد کا فرق رہ ہے جو تاریخ میں سب سے کم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-09

More Technology Articles