OPPO A57 Becomes 2nd Best Selling Android Phone in the World

OPPO A57 Becomes 2nd Best Selling Android Phone In The World

اوپو A57دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا دوسرا بہترین اینڈرائڈ فون بن گیا

ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز ترقی کے ساتھ سب سے بڑے بڑے ٹیلی کام گیجٹس کے شئیرزبھی آہستہ آہستہ اسمارٹ فون کی دنیا میں گرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔خوبصورت ،متحرک اور الٹرا فاسٹ اسمارٹ فونز ہی اپنی اعلیٰ پیش کردگی کی وجہ سے زیادہ تر اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی ترجیح بنتے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسمارٹ فونز کی انڈسٹری میں ایک سخت مقابلے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سب ہی جدید، صارفین کے استعمال میں آسان ، مناسب قیمت والے اسمارٹ فونز کو بنانے اور اس کو فروخت کرنے کی ڈور میں شامل ہوگئے ہیں۔



تمام موبائل کمپنیز میں سے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا کیمرہ فون برانڈ "اوپو'' نے اپنی پائیداری، منفرد ڈیزائن اور اپنے ہر متعارف کردہ اسمارٹ فون میں انوکھے کیمرہ فیچرزکی وجہ سے ایک بڑی مارکیٹ پر اپنی دھاک بٹھالی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک گلوبل انڈسٹری اینالیسس فرم counterpointresearch.com کی جانب سے اوپو کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے جس کے مطابق حال ہی میںمتعارف کروائے جانے والے" اوپو "A57اور ''R11''کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فونز میں شامل کیا گیا ہے۔

اوپو کے یہ فونز جولائی کے عرصے میں 10بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں تیسری اور چوتھی پوزیشنز کے ساتھ بیسٹ سیلنگ گلوبل اسمارٹ فونز قرار دئیے گئے ہیں جس سے اب یہ ٹاپ سیلنگ اینڈرائڈ فونز بن چکے ہیں۔

بے شمار خوبصورت سیلفیز کے ساتھ اوپو A57میں16MPفلیگشپ فرنٹ کیمرا موجود ہے جس سے آپ کے خوبصورت لُک لینے میں مدد ملتی ہے ، آپ کو برائٹ ایفیکٹس دیتا ہے اور کم لائٹ میں بھی خوبصورت ہیڈ ٹرننگ شوٹس دیتا ہے ۔
اس میں نیا ہینڈ جیسٹر اور Bokehایفیکٹس ہے جس سے آپ کی سیلفی دھندلے بیک گرائونڈ ایفیکٹ کے ساتھ مزید نمایا ں ہوتی ہے۔اوپوA57پاکستان میں 22,899روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ اوپوR11کے گلوبل اسمارٹ فونز میں شاندار پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ اس کے جدید ڈوئل 20میگا پکسل کیمرے ہیںجس میں اعلیٰ bokeh ایفیکٹ بھی موجود ہے۔ اوپو R11 کی تصویر کا بے مثال واضح ہونا واقعی آپ کو اپنا گرویدہ بنا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-13

More Technology Articles