Oppo F9 full specs leak Helio P60 and 25MP selfie cam

Oppo F9 Full Specs Leak Helio P60 And 25MP Selfie Cam

اوپو ایف 9 میں ہیلیو پی 60 چپ سیٹ اور 25 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہوگا

اوپو ایف 9 کا باضابطہ طور پر اعلان اگلے چند ہفتوں میں متوقع ہے لیکن اس فون کی تمام تفصیلات لیک ہو کر سامنے آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس فون میں 6.3 انچ نوچ آئی پی ایس ڈسپلے ہوگا۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 1080 x 2280 پکسل اور برائٹ نیس 450 nits ہوگی اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔ خیال ہے کہ اس فون کو زیادہ میموری آپشن کے ساتھ بھی پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فون میں ڈوئل سم سلاٹ کے ساتھ الگ سے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہوگی جس میں 256 جی بی تک کا میموری کارڈ لگایا جا سکے گا۔ اس فون کی بیک پر f/1.85 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا پرائمری اور 2 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ ہوگا۔ فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچر کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہوگا۔ یعنی یہ فون خاص طور پر سیلفی کے شائقین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو او ایس بیسڈ ColorOS 5.2 انسٹال ہے۔ فون میں VOOC چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون کا صرف 5 منٹ تک چارج کر کے دو گھنٹے تک فون کالز کی جا سکتی ہیں۔

Oppo F9 full specs leak Helio P60 and 25MP selfie cam
تاریخ اشاعت: 2018-08-07

More Technology Articles