Oppo Find X2 coming in Q1 2020 with Snapdragon 865 SoC

Oppo Find X2 Coming In Q1 2020 With Snapdragon 865 SoC

سنیپ ڈریگن 865 ایس او سی کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس 2 اگلی سہ ماہی میں پیش کیا جائے گا

اوپو نے پچھلے جون میں  سنیپ ڈریگن 845 ایس او سی، نوچ لیس ڈسپلے اور سلائیڈنگ میکنزم میں تین کیمروں  کے ساتھ فائنڈ ایکس سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ اوپو اس فون کے جانشین کو 2020 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرائے گا۔
فائنڈ ایکس 2 میں کوالکوم کا تازہ ترین چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 865 ایس او سی ہو گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون میں سکرین کی طرف زیادہ فوکس کیا گیا ہے۔
اس فون کی سکرین  کی ریزولوشن ، ریفریش ریٹ، کلر اور ڈائنامک رینج پچھلے فون سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ فون میں  ایک کیمرہ سونی کی نئی آل پکسل اومنی ڈائریکشنل پی ڈی اے  ایف ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوگا۔بنیادی طور پر یہ  ڈوئل پکسل ٹیکنالوجی ہے جو عمودی اور افقی تفصیلات کے ساتھ کام کرتی ہے۔
اوپو نے فائنڈ ایکس 2 کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں  لیکن کمپنی نے تصدیق کی ہے فائنڈ اور رینو سیریز ایک ساتھ جاری رہیں گی۔
اوپو اپنی رینو 3 لائن اپ کو 26 دسمبر کو لانچ کرے گا۔ تاہم فائنڈ ایکس 2 کی حتمی  لانچنگ کی تاریخ کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2019-12-12

More Technology Articles