Oppo K3 brings full-screen display and SD710 for $230

Oppo K3 Brings Full-screen Display And SD710 For $230

اوپو نے فل سکرین ڈسپلے اور ایس ڈی 710 کے ساتھ اوپو کے 3 جاری کر دیا

اوپو کے 3 (Oppo K3) کی لیک خبروں کا  سلسلہ اب تھم گیا ہے۔ کمپنی  نے اسے اب  باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔اوپو کے 3 میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کی پہلی فلیش سیل کمپنی کی ویب سائٹ پر شروع ہو چکی ہے۔
اوپو  کے 3 میں 6.5 انچ او ایل ای ڈ ی پینل میں ہی انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔ ڈسپلے کی نوچ میں اس کا 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ  کلر او ایس 6 انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں VOOC 3.0 چارجنگ سپورٹ کے ساتھ  3765 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کا رئیر ڈیزائن اوپو رینو جیسا ہے۔ یہ فون نیبولا پرپل یا سیکرٹ بلیک  ( جو اصل میں سبز ہے)  رنگ میں دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے  تیسرے پرل وائٹ / پنک کلر میں بھی میں متعارف کرا جا سکتا ہے۔
یہ فون دو میموری آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔اس کے 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1599 یوان یا 230 ڈالر یا 210 یورو  اور 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1899 یوان یا 275 ڈالر یا 250 یورو ہے۔ اس فون کے پہلے 100 خریداروں کو 100 یوان یا 15 ڈالر یا 13 یورو رعایت دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-23

More Technology Articles