Oppo R17 Pro is official with SuperVOOC and triple camera

Oppo R17 Pro Is Official With SuperVOOC And Triple Camera

اوپو نے ٹرپل کیمرہ، انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ اور سپر VOOC کے ساتھ اوپو آر 17 پرو متعارف کرا دیا

اوپو نے ہائی اینڈ فیچرز کے ساتھ اوپو آر17 پرو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر Find X کا متبادل ہے جو کم تر چپ سیٹ لیکن زیادہ کیمروں اور SuperVOOC سپورٹ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔
اوپو آر 17 پرو میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے۔ اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے لیکن اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ نہیں ہے۔
اس فون کے 6.4 انچ ایمولیڈ ڈسپلے میں واٹر ڈراپ سٹائل نوچ ہے۔

اس فون کے 1080 x 2340 پکسل ریزولوشن کے حامل ڈسپلے کی حفاظت کے لیے تازہ ترین گوریلا گلاس 6 استعمال کیا گیا ہے۔اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو بھی کافی متاثر کن یعنی 91.5 فیصد ہے۔ فون کے ڈسپلے کی نوچ میں f/2.0 25 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے جبکہ بیک پر تین کیمرے ہیں، جس میں درمیانی کیمرہ f/1.5-f/2.4 ویری ایبل اپرچر کے ساتھ 12MP 1/2.55" کا ہے۔

(جاری ہے)

بیک پر دوسرا کیمرہ 20MP اور تیسرا اصل میں 3D TOF ڈیپتھ سنسر ہے۔

اس سے پہلے تھری ڈی کیمرہ فرنٹ پر استعمال ہوتا تھا جو فیس انلاک کے لیے کام آتا تھا لیکن اوپو کا کہنا ہے کہ اس فون کا رئیر تھری ڈی کیمرہ تھری ڈی تصاویر لے سکتا ہے اور ٹی وی سے کنکٹ ہو کر فون کو گیم کنسول میں بدل سکتا ہے۔
اس فون کی 3700 ایم اے ایچ کی بیٹری دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصہ 1850 ایم اے ایچ کا ہے۔ یہ انتظام 50W SuperVOOC ٹیکنالوجی کےلیے کیا گیا ہے۔
اسی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ فون ساتھ دستیاب چارجر کی مدد سے دس منٹ میں 40 فیصد چارج ہو سکتا ہے۔
اس فون کا ایک اور اہم فیچر انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر کا ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو بیسڈ کلر او ایس 5.1 انسٹال ہے۔
اس فون کی قیمت 4299 یوان یا 625 ڈالر ہے۔ اس فون کی فروخت کا آغاز اکتوبر کے وسط سے شروع ہوگا۔ اس اس فون کی دوسرے ممالک میں دستیابی اور قیمت کے بارے میں معلوم نہیں ہوا۔

اوپو آر 17 پرو

تاریخ اشاعت: 2018-08-25

More Technology Articles