OPPO Ranks No.2 in Pakistan
اوپو نے پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
اوپو نے پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں سال 2017 کی پہلی دو سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ تحقیقی ادارے جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیقی کے مطابق ہمیشہ سے جدت کے لئے کوشاں اسمارٹ فون برانڈ اوپو اب پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
صف اول کی مارکیٹ ریسرچ ایجنسی جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق جولائی 2017 میں اوپو A57اور اوپو A37 اسمارٹ فون پاکستانی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں اینڈرائڈ سے چلنے والے سب سے مقبول پانچ اسمارٹ فونز کی فہرست میں موجود رہے۔
(جاری ہے)
اس سے اوپو R11اور اوپو A57کی عالمی کامیابی نظر آتی ہے۔
خودمختار تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ کے مطابق جولائی 2017 کے دوران دنیا میں سب سے مقبول اینڈرائڈ فونز کی فہرست میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان میں سب سے زیادہ اینڈرائڈ فونز کی خریداری میں اوپو کا F3بھی شامل ہے کیونکہ یہ پہلا اسمارٹ فون تھا جس نے پاکستانی صافین کے لئے ڈوئل سیلفی کیمرا متعارف کرایا اور ملک بھر میں سیلفی رجحان پیدا کیا۔
اوپو پاکستان میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی پانے والا اسمارٹ فون برانڈ ہے جس میں اسکے بنیادی اسمارٹ فون ماڈلز اوپو F3، اوپو A37اور اوپو A57شامل ہیں۔ اوپو کے تیزی سے فروغ پانے کی وجہ اس کا ڈیزائن، مینوفیکچرنگ استعداد کار اور دیگر بہت سارے فیچرز ہیں۔ اس کے علاوہ اوپو سیلز کے مختلف انداز، صارفین تک رسائی بڑھا کر برتری حاصل کرنے کی حکمت عملی اور مارکیٹنگ کے ترغیبی طریقوں کے ساتھ حریفوں پر سبقت حاصل کرتا ہے۔
16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے اور طاقتور ترین خصوصیات کا حامل اوپو A57نوجوانوں میں تیزرفتاری سے سیلفی لینے کے باعث انتہائی مقبول ہے جبکہ اوپو A37اسمارٹ فون 16 ہزار 899 روپے کے ساتھ جدید ترین سہولیات کی پیشکش کرتا ہے۔
تحقیقی ادارے جی ایف کے کی تازہ ترین تحقیق کے ساتھ ایک اور خودمختار تحقیقی ادارے آئی ڈی سی (IDC) کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2016 میں عالمی سطح پر اوپو چوتھی پوزیشن پر برا جمان تھا۔ سال 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 153 فیصد کی نمایاں ترقی کے ساتھ اوپو پہلی بار اسمارٹ فونز فروخت کرنے والے صف اول کے پانچ اداروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
آئی ڈی سی کی تحقیق کے مطاق سال 2016 کی پہلی سہ ماہی میں اوپو نے 18.5 ملین یونٹس فروخت کے لئے پیش کئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں انکی تعداد 7.3 ملین یونٹس تھی۔ صف اول کے پانچ اسمارٹ فون برانڈ کی فہرست میں اوپو کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے بہترین تھی۔
اب تک اوپو دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد افراد بشمول نوجوانوں کو شاندار کیمرا فون فوٹوگرافی کے استعمال کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry