Oppo with a 10x zoom 12MP camera and a 48MP main camera coming in Q2 this year

Oppo With A 10x Zoom 12MP Camera And A 48MP Main Camera Coming In Q2 This Year

اوپو کے 10x زوم 12 میگا پکسل اور 48 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ نیا فون دوسری سہ ماہی میں آئے گا

اوپو  اس سال کی دوسری سہ ماہی یعنی اپریل سے جون کے درمیان  10x زوم کیمرے کے ساتھ ایک نیا فون لانچ کرے گا۔
اس فون کی بیک پر تین کیمرے نصب ہونگے۔ ان میں سے ایک  کیمرہ 16 ایم ایم الٹرا وائیڈ (120 ڈگری) ہوگا۔ دوسرا کیمرہ  48 میگا پکسل  سنسر ہوگا۔ یہ 28 ایم ایم ہوسکتا ہے۔تیسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ 35 ایم ایم کے لحاظ سے 160 ایم ایم فوکل لینتھ ہوگا۔
اس فون کا ٹیلی فوٹو لینز پیری سکوپ ڈیزائن کا ہوگا۔
اس میں موجود پرزم آنے والی روشنی کو 90 ڈگری پر  منعکس  کرے گا۔

(جاری ہے)

یہی چیز 160 ایم ایم لینز کو ممکن بناتی ہے، پرزم تصاویر کی آپٹیکل سٹیبلائزیشن کے کام آتا ہے۔ فون کا دوسرا 48 میگا پکسل کیمرہ بھی او آئی ایس ہے۔نئے سٹیبلائزیشن سسٹم کی درستی پچھلے ماڈیول سے بہتر ہو کر 73 فیصد ہو گئی ہے۔
اتنے بڑے سنسر کے باوجود اوپو کے اس نئے فون کی موٹائی زیادہ نہیں۔ اس فون کی موٹائی 6.76 ایم ایم ہے جو اوپو آر 17 پرو جتنی ہی ہے۔
اوپو نے 10xزوم کے ٹرپل کیمرہ ماڈیول کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔اس کیمرے کا حامل پہلا فون دوسری سہ ماہی میں سامنے آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-02-23

More Technology Articles