Over 4 billion people will go without internet access this year

Over 4 Billion People Will Go Without Internet Access This Year

اس سال 4 ارب سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے

آج کل سب کمپنیاں اور ادارے دنیا کو انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کی کوشش کرتےہیں مگر بدقسمتی سے انہیں اتنی زیادہ کامیابی نہیں ہوئی۔یونائیٹڈ نیشن براڈ بینڈ کمیشن کی2015 کی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر میں دنیا کے 57 فیصد (4.2 ارب) افراد تک انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہوگی یعنی صرف 43 فیصد عوام ہی انٹرنیٹ استعمال کررہے ہونگے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں 80 فیصد سے زیادہ افراد کو ہر وقت انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوتی ہے جبکہ غریب ممالک میں یہ شرح 6.7فیصد ہے۔

غریب ممالک میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو انٹرنیٹ تک بالکل بھی رسائی حاصل نہیں۔

(جاری ہے)


کم قیمت اور وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے گوگل نے پراجیکٹ لون (تفصیلات اس صفحے پر) اور فیس بک نے ڈرونز کی مدد سے انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے(تفصیلات اس صفحے پر) مگر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا کوئی جامع حل نکالنا ہوگا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غربت کے خاتمے اورحکومتوں کی طرف سے جامع منصوبہ بندی سے ہی تمام افراد تک انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
یہ صورتحال 2021 تک کچھ بہتر ہونے کی امید ہے جب دنیا کی 60 فیصد آبادی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-22

More Technology Articles