Overall smartphone sales to record worst decline this year, report

Overall Smartphone Sales To Record Worst Decline This Year, Report

اس سال سمارٹ فونز کی مجموعی فروخت بدترین حد تک کم ہوگئی۔ رپورٹ

الیکٹرونکس کی مصنوعات میں بلاشبہ سمارٹ فون ہی سے سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔سمارٹ فونز سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرونکس ڈیوائس ہے تاہم  اس سال سمارٹ فونز کی فروخت کے رجحان میں کمی آئی ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق  اس سال 68 ملین کم سمارٹ فون فروخت ہوئے ہیں۔ یہ  پچھلے سال کی فروخت سے  3.8 فیصد کم ہے۔
ریسرچ ایجنسی گارٹنر کے مطابق اس سال پی سی، ٹیبلٹ اور موبائل فون کی فروخت میں 3.3 فیصد کمی ہوگی۔
2019 میں ان کی فروخت 2.2 ارب یونٹ ہوگی۔ ان ڈیوائسز کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ صارفین کے پاس موجود ڈیوائسز کی پائیداری ہے۔

(جاری ہے)


گارٹنر کے ریسرچ ڈائریکٹر، رنجیت اٹوال، کاکہنا ہے کہ 2023ء تک بننے والے سمارٹ فونز میں آدھے سے زیادہ 5 جی سمارٹ فونز ہونگے۔
سمارٹ فون مارکیٹ پچھلے سال ہی نہیں بلکہ 2015ء کے مقابلے میں بھی کافی کم ہو گئی ہے۔ 2015ء میں 1.9 ارب سمارٹ فون یونٹ فروخت ہوئے تھے جبکہ اس سال تقریباً 10 فیصد کم ہوکر 1.7 ارب یونٹ رہ گئی ہے۔
آج کل چونکہ 5 جی نیٹ ورک تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، اس لیے فون ساز کمپنیاں زیادہ سستے  5 جی فون متعارف کرا کر اس مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اندازہ ہے کہ 2023 تک دنیا میں 51 فیصد سمارٹ فونز 5 جی کو سپورٹ کریں گے۔

Overall smartphone sales to record worst decline this year, report
تاریخ اشاعت: 2019-07-20

More Technology Articles