Pager service in Japan is finally coming to an end

Pager Service In Japan Is Finally Coming To An End

جاپان میں پانچ دہائیوں کےبعد پیجر سروس بند ہو رہی ہے

جاپان میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد  پیجر سروس کو بند کیا جا رہا ہے۔ جاپان میں آخری پیجر سروس پروائیڈر، ٹوکیو ٹیلی میسج، نے  اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر 2019 میں سروس بند کر دیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اور مضافات میں تقریباً 1500 افراد آج بھی پیجر سروس استعمال کرتے ہیں۔
پیجرز(Pagers) کو جاپان میں  poke-beru یا پاکٹ بیل کہا جاتا ہے۔پیجر  ایک چھوٹی سی ڈیوائس ہوتی ہے، جو ریڈیو ویوز کی مدد سے مختصر پیغامات بھیجتی ہے۔
1996ء میں جاپان میں   ان کا استعمال عروج پر تھا۔ اُس وقت پورے ملک میں اس کے 1 کروڑ یونٹ زیر استعمال تھے۔ جیسے ہی موبائل فون منظر عام پر آئے پیجر کا استعمال ختم ہوتا چلا گیا۔ جاپان میں پیجر کو ایک بڑی ٹیلی کمیونی کیشن فرم ، این ٹی ٹی ، نے متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

این ٹی ٹی نے اس سروس کو 2007ء میں بند کر دیا تھا۔اب تقریباً ایک دہائی کے بعد ٹوکیو ٹیلی میسج  نے بھی اس سروس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سروس کو بندکرنے کا اعلان ، آج  سمارٹ فونز کے دور میں بھی، پیجر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مایوس کن ہوگا۔ٹوکیو ٹیلی میسج نے 20 سال پہلے پیجر بنانے بند کر دئیے  تھے۔
جاپان میں  پیجر تو بند ہو رہے ہیں لیکن فیکس  کا استعمال آج بھی کافی زیادہ ہے۔ یہاں آپ کوسٹورز پر کیسٹ ٹیپس بھی مل جاتے ہیں۔
 

تاریخ اشاعت: 2018-12-04

More Technology Articles