Pakistan has 3.35 million broadband subscribers

Pakistan Has 3.35 Million Broadband Subscribers

پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کے تعداد 3.35 ملین تک پہنچ گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2013 میں براڈ بینڈکے صارفین کی تعداد 3.0 ملین کے مقابلے میں جنوری 2014 میں صارفین کے تعداد 3.35 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
براڈ بینڈآپریٹرز خاص طور پر پی ٹی سی ایل نے پچھلے تین ماہ میں 317,481 صارفین کو نیٹ ورک میں شامل کیا ہے۔
اس میں سب سے زیادہ شراکت EvDO ٹیکنالوجی کی رہی ہے جس نے 256,543 نئے صارفین کو شامل کیا، یوں کہہ لیں کہ اس کی وجہ سے پچھلے تین ماہ میں 80 فیصد نئے براڈ بینڈکے صارفین شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ پی ٹی سی ایل کی EVO سروس کی بیک ٹو بیک پیشکش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
1.20 ملین صارفین کے ساتھ DSL بروڈ بینڈ کی دوسری بڑی ٹیکنالوجی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ WiMAX کمپنیز نے گزشتہ ماہ کے دوران اپنا ٹرینڈ برقراررکھتے ہوئے کچھ بھی نیا مارکیٹ میں متعارف نہیں کروایا مگر پھر 1,269 صارفین کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ WiMAX ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 566,879 تک پہنچ گئی ہے۔
پی ٹی اے کا کمپنیوں کے مارکیٹ شئیر کو لے کر کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم یہ بات واضع ہے کہ پی ٹی سی ایل کے پاس ملک کے سب سے زیادہ براڈ بینڈ صارفین کے تعداد65 فیصد ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-04

More Technology Articles