Pakistan to Ban Blackberry Enterprise Services in the Country

Pakistan To Ban Blackberry Enterprise Services In The Country

پاکستان میں بلیک بیری انٹرپرائز سروس پر پابندی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اےٰ ) نے متعلقہ اداروں کی ہدایت کے بعد تمام موبائل کمپنیوں کو بلیک بیری انٹرپرائز سروس بند کرنے کا کہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی اے کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں بلیک بیری انٹرپرائز سروس بند کرانے کا کہا ہے، جس کے بعد پی ٹی اے نے تمام سیلولر کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔


پی ٹی اے نے تمام سیلولر آپریٹر کو کہا ہے کہ وہ صارفین کو 90 دن کا نوٹس دے کر بلیک بیری انٹرپرائز سروس بند کردیں۔پی ٹی اے نے تمام سیلولر کمپنیوں کو بلیک بیری انٹرپرائز سروس بند کرنے کے لیے 30 نومبر 2015 تک کا ٹائم دیا ہے۔
ملک میں بلیک بیری انٹر پرائز سروس کے بند ہونے سے بلیک بیری انٹر نیٹ سروس متاثر نہیں ہوگی اور بدستور چلتی رہے گی۔

(جاری ہے)

بلیک بیری فون، وائس اور ایس ایم ایس، کی سہولت بھی بدستور چلتی رہے گی۔
بلیک بیری دو طرح کی سروس فراہم کرتا ہے۔

بلیک بیری انٹرنیٹ سروس
بلیک بیری انٹرنیٹ سروس بلیک بیری کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ بلیک بیری انٹرنیٹ سروس یا بی آئی ایس ایک آئی ایس پی کی طرح ہے، یہ سروس عموماً سیلولر کمپنی فراہم کرتی ہے۔
جب بھی کوئی ای میل موصول ہوتی ہے یا ویب پیج وزٹ کیا جاتا ہے، یہ بلیک بیری انٹرنیٹ سروس یعنی سیلولر آپریٹر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

بلیک بیری انٹرپرائز سروس
بلیک بیری انٹرپرائز ایڈیشن یا بی ای ایس کی مدد سے بلیک بیری کسی بھی کارپوریٹ انٹرانیٹ سے مربوط ہوتا ہے۔کارپوریٹ انٹرانیٹ کو منی انٹرنیٹ بھی کہہ سکتے ہیں، جو باقی دنیا کے انٹرنیٹ سے الگ ہوتا ہے۔
بعض انٹرانیٹ اضافی سیکورٹی کے ساتھ انٹرنیٹ سے مربوط ہونے کی سہولت بھی دیتےہیں۔

بی ای ایس اور بی آئی ایس میں فرق
بی ای ایس اور بی آئی ایس دونوں میں ای میلز وصول کی جا سکتی ہیں،ویب پیجز دیکھے جا سکتے ہیں اور تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن استعمال کی جا سکتی ہیں۔
بی آئی ایس میں نیٹ ورک آپریٹر بطور سرور کام کرتا ہے۔بی ای ایس میں کمپنی خود ہی سرور کا کام کرتی ہے۔ کمپنی کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تمام معاملات دیکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-23

More Technology Articles