Pakistani cricket fan supporting team on internet

Pakistani Cricket Fan Supporting Team On Internet

پاکستانی کرکٹ مداحوں کا انٹرنیٹ پر بھی ٹیم سے اظہار محبت

پاکستان کے سب سے مقبول انٹرنیٹ برائوزر(UC Browser)یوسی برئوزرنے کرکٹ سیزن میں پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک نئی گیم متعارف کروائی ہے ۔2مارچ کو لانچ ہونے والی گیم کو اب تک 1.8ملین پاکستانی شائقین ڈائون لوڈکر چکے ہیں جو اسکی مقبولیت ظاہر کرتی ہے ۔ گیم HTML 5لینگوئج پر بنائی گئی ہے جو اس کو آسانی سے استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے ۔

(جاری ہے)


گیم کی مقبو لیت کے بارے میںاظہار کر تے ہوئے علی بابا بزنس گروپ کے جی ایم کینی یی ،Kenny Yeنے کہا ۔

کرکٹ پاکستان کا سب سے مقبول کھیل ہے اور شائقین مختلف طریقوں سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے یوسی برائوزرنے اس گیم کو متعارف کروایا ہے جہاں لوگ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے ساتھ خود بھی محفوظ ہو سکتے ہیں ۔
گیم کو کئی نامور شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے جن میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں ۔گیم یوسی برائوزر کی ویب سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-18

More Technology Articles