PC sales experienced annual growth for the first time in years

PC Sales Experienced Annual Growth For The First Time In Years

کئی سالوں بعد پہلی بار پی سی کی فروخت میں اضافہ

تجزیاتی کمپنیوں  گارٹنر اور آئی ڈی سی کے مطابق بہت سالوں بعد 2019 پی سی  کی صنعت کے لیے بہتر رہا ہے۔گارٹنر کا کہنا ہے کہ 7 سالوں میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا بھر میں پی سی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری کمپنی آئی ڈی سی   نے بھی یہی نتائج پیش کیے ہیں۔اس سال 2011 کے مقابلے میں مارکیٹ میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آئی ڈی سی کے مطابق اس سال روایتی پی سی ڈیوائسز جیسے  ڈیسک ٹاپ، نوٹ بکس اور ورک سٹیشنز کی فراہمی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گارٹنر کے خیال میں یہ بہتری پورے  سال میں 0.6 فیصد رہی۔ دونوں ریسرچ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی چوتھی سہ ماہی میں 70 ملین پی سی یونٹ فروخت ہوئے۔
آئی ڈی سی کے ڈیٹا کے مطابق چوتھی سہ ماہی میں پچھلے سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

گارٹنر کا کہنا ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں دنیا بھر میں پی سی کی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔
اپنے تجزیے نے گارٹنر نے  ڈیسک ٹاپ، نوٹ بکس اور الٹراموبائل پریمیم ، جیسے مائیکرو سافٹ سرفس کو  شامل کیا ہے۔

  کمپنی نے اپنے تجزیے میں کروم بکس اور آئی پیڈ کو شامل نہیں کیا۔
دونوں کمپنیوں نے وضاحت کی کہ  پچھلے سال مارکیٹ میں اضافے کی وجہ  لوگوں کو ونڈوز 7 پی سی سے ونڈوز 10 پی سی پر منتقل ہونا ہے۔ونڈوز 7 کی سیکورٹی اپ ڈیٹس کی فراہمی 14 جنوری سے بند کر دی گئی ہیں۔  پی سی فروخت کرنے والی سرفہرست تین کمپنیوں میں لینوو، ایچ پی اور ڈیل شامل ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-17

More Technology Articles