Periscope can now stream live 360 degree video

Periscope Can Now Stream Live 360 Degree Video

پیری سکوپ صارفین اب 360 ڈگری ویڈیو بھی براڈ کاسٹ کر سکیں گے

ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ لائیوسٹریمنگ ایپ پیری سکوپ کے صارفین جلد ہی 360 ویڈیو براڈ کاسٹ کر سکیں گے جبکہ پیری سکوپ اور ٹوئٹر پر براڈ کاسٹ کی جانے والی 360 ڈگری اب بھی تمام صارفین دیکھ سکتے ہیں۔ 360 ڈگری ویڈیو سٹریمنگ کے دوران ویڈیوز پر لائیو 360 کا بیج ہوگا، جس سے ویڈیو دیکھنے والے کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ 360 ڈگری ویڈیو ہے۔
پیری سکوپ پر 360 ویڈیو کا یہ فیچر ابھی صرف مخصوص صارفین کےلیے متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے صارفین جو دوسروں سے پہلے اس فیچر تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ایک فارم پُر کر کے اپنی معلومات جمع کرانی ہوگی(فارم کے لیے یہاں کلک کریں)۔اس فارم میں پوچھا جانے والا اہم سوال 360 کیمرے سے متعلق ہے۔ صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ وہ کونسا کیمرہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ لگتا ہے ٹوئٹر ابھی مخصوص 360 ڈگری کیمروں کو ہی سپورٹ کر رہا ہے۔
آئندہ چند ہفتوں تک یہ فیچر تمام صارفین کےلیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-29

More Technology Articles