Photos will next chat service of Google

Photos Will Next Chat Service Of Google

گوگل کی ا گلی چیٹنگ سروس گوگل فوٹو ہوگی

گوگل کی گوگل پلس مرحوم سروس میں صارفین    اپنی تصویروں کے بارے میں ڈسکس کر سکتے تھے۔ گوگل اب یہی فیچر گوگل فوٹوز میں  پیش کر رہا ہے۔ گوگل اپنی فوٹو سٹوریج سروس گوگل فوٹوز میں چیٹنگ کا فیچر شامل کر رہا ہے۔ 
اس فیچر سے جب آپ کوئی انفرادی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو آپ اسے ایپ میں یا ویب سائٹ پر پرائیویٹ چیٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے آپ تصویر  اور ویڈیوز  کو لائک کر سکتے ہیں، ان پر تبصرہ کر سکتے ہیں اور ویڈیوز کو اپنی گیلری میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔
گوگل فوٹوز کی پراڈکٹ منیجر جانوی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آپ کی موجود چیٹ ایپس کے متبادل کے طور پر ڈیزائن نہیں کیا گیا لیکن اس سے صارفین دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ بہتر طریقے سے اپنی یادیں شیئر کر سکیں گے۔
فوٹوز میں چیٹ کا فیچر اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ویب پر جاری کرد یا گیا ہے، چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے پاس فعال ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-12-04

More Technology Articles