Play Pac-Man on the streets with Google Maps

Play Pac-Man On The Streets With Google Maps

اب پیک مین گیم کھیلیں اپنی گلی میں

بچپن میں کھیلی ہوئی اچھی گیمز میں سے ایک پیک مین تھی۔ گوگل پیک مین گیم کو ایک نئے انداز میں سامنے لایا ہے۔ اب آپ پیک مین کو سیاہ فریم میں نہیں بلکہ اپنے محلے کی گلیوں میں کھیل سکتے ہیں۔
پیک مین کو اپنے محلے میں کھیلنے کے لیے گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں بس گوگل میپ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔اس کے بعدمطلوبہ مقام پر جا کر نقشے میں نیچے کے کونے میں بائیں جانب پیک مین کے آئیکون پر کلک کر دیں۔

(جاری ہے)

اس پر کلک کرتے ہی گوگل نقشے کو پیک مین کے فریم میں بدل دے گا۔ کلک کرنے پر اگر گوگل کہے کہ یہاں پر پیک مین نہیں کھیلی جا سکتی تو I am Feeling Lucky پر کلک کر دیں۔ گوگل گیم کھیلنے کے لائق دوسری جگہ پر چلا جائے گا۔
گیم کھیلنے کے کنٹرول بہت آسان ہیں بس ایرو کیز سے پیک مین کو دائیں بائیں کر کے ڈاٹس ختم کر تےہوئے ”جنوں“ سے بچتے رہیں۔ اس گیم کو کھیلنے کے لیے 5 چانس ملتے ہیں، جواپنے محلے کی گلیوں میں اچھے سکور بنانے کے لیے کافی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-02

More Technology Articles