Play suggests rarely used apps to uninstall

Play Suggests Rarely Used Apps To Uninstall

پلے سٹورکا ان انسٹال منیجر اب پہلے سے زیادہ ذہین ہوگیا

ایپلی کیشن آئے روز سائز میں بڑھتی جا رہی ہیں۔ کچھ گیمز کی ایپلی کیشنز تو سائز میں ایک جی بی سے بھی بڑھ گئی ہے۔ لیگو سٹار وار کا سائز تو 1.17 جی بی ہے۔ کم سٹوریج رکھنے والے فونز کے لیے اس طرح کی ایپلی کیشنز انسٹال کرنا ایک مسئلہ ہی رہا ہے۔کم سٹوریج والے سمارٹ فون صارفین اکثر جب بھی کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں، پلے سٹور پر انہیں بتایا جاتا ہے کہ کم گنجائش کی وجہ سے وہ یہ ایپ انسٹال نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

یہ بتانے کے ساتھ ہی گوگل مزید جگہ بنانے کے لیے فائلز ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی دیتا ہے۔
اب پلے سٹورخودکار طور پر آپ کو ان انسٹال کرنے کے لیے ایسی ایپلی کیشنز کی لسٹ دکھائے گا،جنہیں آپ استعمال نہیں کرتے۔یہ فیچر ابھی تک صرف استعمال نہ ہونے والی ایپلی کیشنز ہی بتاتا ہے جبکہ اس سے پہلے ونڈومیں فوٹوز اور فائلز کے بارے میں بھی کہا گیا ہوتا ہے تاہم یہ فیچر غیر اہم فوٹوز یا ویڈیوز کے حوالے سے تجاویز نہیں دیتا۔

Play suggests rarely used apps to uninstall
تاریخ اشاعت: 2016-06-01

More Technology Articles