Pre-installed apps on low-end Android phones are full of security holes

Pre-installed Apps On Low-end Android Phones Are Full Of Security Holes

سستے اینڈروئیڈ موبائلز میں پری انسٹال ایپلی کیشنز میں سیکورٹی کے حوالے سے خطرناک ہوتی ہیں

سیکورٹی ریسرچ کمپنی کرپٹو وائر نے  اپنی 2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ  انہیں سستے اینڈروئیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ایپلی کیشنز اورفرم وئیر میں 140 سے زیادہ خرابیاں ملی ہیں۔ یہ خرابیاںسیکورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے کافی خطرناک ہو سکتی ہیں۔
ڈی ایچ ایس کی مالی مدد سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے 146 ایپس میں خرابیاں تلاش کی ہیں۔
یہ  ایپ سستے اینڈروئیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خرابیوں کے باعث  فون کے مائیکرو فون سے صارف کی جاسوسی کی جا سکتی ہے، فون میں ایپس کی پرمیشنز تبدیل کی جا سکتی ہے اور صارفین کی اجازت کے بغیر فون کا ڈیٹا فون ساز کمپنی کو بھیجا جا سکتاہے۔
کرپٹو وائر کا کہنا ہے انہوں نے 26 مختلف فون ساز کمپنیوں کے بنائے ہوئے اینڈروئیڈ فونز کا جائزہ لیا تھا۔

کرپٹو وائر نے جن کمپنیوں کے فون دیکھے ان میں سونی کے ساتھ کئی غیر معروف کمپنیوں کے  سستے فون شامل تھے۔کرپٹو وائر کا کہنا ہے کہ  ایک اوسط اینڈروئیڈ فون   100 سے 400 پری انسٹال ایپس کے ساتھ آتا ہے۔ یہ ایپ کافی چھوٹی ہوتی ہے، یہ اکثر کسی بڑی ایپ سوئٹ  کا حصہ ہوتی ہیں۔
کرپٹو وائر کا کہنا ہے کہ فون ساز کمپنیاں صارف کی سیکورٹی خطرے میں ڈالنے کی  ذمے دار ہونی چاہیے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-18

More Technology Articles