PTCL Announces Biometric Verification of EVO Nitro Devices Before 31st Dec

PTCL Announces Biometric Verification Of EVO Nitro Devices Before 31st Dec

پی ٹی سی ایل نے ایوو اور ٹائٹرو ڈیوائس کی بائیومیٹرک تصدیق کا اعلان کر دیا

پی ٹی اے نے موبائل سم کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد تمام ڈیٹا سم پرووائیڈرز کو کہا کہ وہ اپنے صارفین کی 31 دسمبر 2015 سے پہلے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر لیں۔پی ٹی سی ایل نے بھی اپنے صارفین کو کہہ دیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2015 سے پہلے پہلے اپنی ایوو اور نائیٹرو ڈیوائسز کی بائیومیٹرک تصدیق کرالیں۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو تصدیقی عمل کے حوالے سے ایس ایم ایس اور ای میل کرنا شروع دی ہے۔

(جاری ہے)


پی ٹی اے کی ڈیٹا سمز کی تصدیقی مہم اس سال فروری سے مئی کے دوران جاری رہنے والی موبائل سمز کی تصدیق مہم کا تسلسل ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 31دسمبر 2015 کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ ڈیٹا سمز بلاک کر دی جائیں گی۔
پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو کہا ہے کہ وہ تکلیف سے بچنے کے لیے 31 دسمبر 2015 سے پہلے ایوو، نائٹرو اور چارجی ڈیوائسز کی پی ٹی سی ایل ون سٹاپ شاپ سے تصدیق کرا لیں۔
پی ٹی سی ایل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایوو، نائیٹرو اور چارجی کے صارفین کی تعداد 12 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ان تمام لوگوں کے پاس 31دسمبر 2015 تک کی مہلت ہے، جس کے بعد ان کی ڈیٹا سم بلاک کر دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-05

More Technology Articles