PTCL inks agreement with Soneri Bank

PTCL Inks Agreement With Soneri Bank

پی ٹی سی ایل کا سونیری بینک کو بینکاری کی بہتر خدمات کے لئے ڈیٹا سینٹر کی سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشنز سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے سونیری بینک کو بینکاری کی بہتر خدمات کے لئے ڈیٹا سینٹر کی سروسز کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے ۔پی ٹی سی ایل کا ڈیٹا سینٹر، جو کہ پاکستان کا واحد ٹائر تھری ڈیٹا سینٹر ہے ، سونیری بینک کے250 شاخوں پر پھیلے مربوط آپریشنز میں معاون ہوگا اور اور اس کے نیٹ ورک میں مزید بہتری لائے گا۔

کمال احمد، چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسرپی ٹی سی ایل نے اس موقع پر سونیری بینک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے سونیری بینک کے صارفین کو بہتر سہولیات مل سکیں گی۔ پی ٹی سی ایل کے بزنس سلوشنز اداروں کی ترقی کے لئے وضع کئے گئے ہیں اور کمپنی اداروں کو آئی سی ٹی سلوشنز فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے اور ان کی کارکردگی و منافع میں اضافے میں کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

“سونیری بینک کے صدر اور سی ای او، آفتاب منظور نے اس موقع پر کہا ” اپنے اہداف کے بہتر حصول کے لئے سونیری بینک کا پی ٹی سی ایل کے ساتھ باہمی تعاون مثالی ہے جس کے زریعے ہم صارفین کو بہترین آپریشنل کارکردگی کے ذریعے مثالی خدمات فراہم کر سکیں گے“.

اس موقع پر دونوں اداروں کے سینیئر عہدیداران بشمول جناب کمال احمد، چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل ؛سونیری بینک کے صدر اور سی ای او، آفتاب منظور؛ سونیری بینک کے چیف رسک آفیسر ، امین اے فیراستہ؛ سونیری بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر ، احمد اسد ثاقب اور جناب مزرا اسد بیگ، جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز، پی ٹی سی ایل بھی موجود تھے۔

پی ٹی سی ایل کارپوریٹ ڈیجیٹل سروسز میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے جووسیع نیٹ ورک کے حامل اداروں کو اپنی آئی سی ٹی سروسز کے زریعے کارکردگی میں اضافے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-12

More Technology Articles