PTCL introduce EVO summer offer

PTCL Introduce  EVO Summer Offer

پی ٹی سی ایل نے سمر آفر متعارف کروا دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ایوو صارفین کی لئے نئی سمر آفر متعارف کروائی ہے جو انہیں ایوو 3.1ڈیوائس کے ایک ماہ کے مفت استعمال کے ساتھ سا تھ ایک سال کیلئے ماہانہ نر خوں پر رعایت بھی فراہم کر تی ہے ۔پی ٹی سی ایل کی اس نئی پیشکش سے صارفین ایک سال تک 750روپے ماہانہ کے رعایتی نرخوں پر پا کستان کا تیز تر ین وائر لیس بر اڈ بینڈ انٹر نیٹ استعما ل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس آفر کے تحت ایوو 3.1ڈیوائس کی قیمت کو بھی کم کرکے 2550روپے کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین منا سب نرخوں پروائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔پی ٹی سی ایل ایوو وائر لیس برا ڈ بینڈ سر وس 250سے زاہد شہروں اور قصبوں میں کنکٹو یٹی فراہم کر رہی ہے اور اس سر وس کو مز ید بڑ ھا یا جا رہا ہے تا کہ زیا دہ سے زیادہ لو گوں کو انفا رمیشن کمیونیکشن سر وسز کی فراہمی ممکن بنا ئی جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس سروس سے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں تیز رفتار براڈ بینڈ کنکٹویٹی کے زریعے معا شی بہتر ی بھی آئی ہے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-20

More Technology Articles