PTCL Introduces Winter Offer for Broadband Customers

PTCL Introduces Winter Offer For Broadband Customers

پی ٹی سی ایل نے موسم سرما کی خصوصی پیشکش متعارف کرا دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے 2 ایم بی اور 4 ایم بی انٹرنیٹ کے لیےخصوصی ونٹر آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 2 ایم اور 4 ایم انٹرنیٹ رعایتی نرخوں پر دیا جائےگا۔ اس کے ساتھ ہی صارفین مفت میں سمارٹ ٹی وی بھی استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


محدود مدت کی اس نئی آفر کے تحت صارفین 2 ایم بی لامحدودانٹرنیٹ 1299 روپے میں اور 4 ایم بی لامحدود انٹرنیٹ 1750 روپے ماہانہ میں حاصل کر سکتے ہیں۔اس پیشکش میں مفت وائی فائی راؤٹر اور سمارٹ ٹی وی بھی شامل ہے۔ مفت راؤٹر اور سمارٹ ٹی وی کے انسٹالیشن چارجز معقول ماہانہ اقساط میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔
پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ سروس پاکستان کی مقبول ترین براڈبینڈ سروس ہے جو پاکستان کے 2000 سے زائد مقامات پر دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-24

More Technology Articles