PTCL to Increase Evo and Nitro Limits to Upto 300GB

PTCL To Increase Evo And Nitro Limits To Upto 300GB

پی ٹی سی ایل نے ایوو، چارجی اور نائیٹروکے پیکیجز تبدیل کر دئیے

پی ٹی سی ایل نے ایوو، چارجی اور نائیٹرو کے تمام پیکیجیز تبدیل کر دئیے ہیں۔ نئے پیکیجیز کے تحت صارفین کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کی حد بھی بڑھائی گئی ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے کے باوجود قیمتیں کم کر کے بینڈ وڈتھ کی حد بڑھا دی گئی ہے۔3 جی اور 4 جی ڈونگل پر بھی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی حد بڑھا دی گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل نے نئے پیکیجیز کے حوالے سے ابھی تک اپنی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا مگر نئی قیںتی اور ڈیٹا کی حد لاگو ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)



نئے ایوو اور نائیٹرو پیکیجیز
ذیل میں نئے ایوو اور نائیٹرو پیکیجیز کی تفصیل دی جا رہی ہے مگر دھیان رہے کہ نئے پیکیجیز نئے اور پرانے دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ان پیکیجیز کا اطلاق ہو چکا ہے۔قیمت میں جنرل سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس شامل ہے۔موجودہ صارفین ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنے پیکیجیز تبدیل کر ا سکتے ہیں۔ پیکیج تبدیل ہونے پر پہلی دفعہ فیس چارج ہو سکتی ہے۔ان پیکیجیز کی مدت معیاد 31 دسمبر 2015 تک ہے (تاہم مدت معیاد کی تصدیق نہیں ہو سکی)

PTCL to Increase Evo and Nitro Limits to Upto 300GB
تاریخ اشاعت: 2015-08-25

More Technology Articles