Publishers can soon insert ads 20 seconds into Facebook videos

Publishers Can Soon Insert Ads 20 Seconds Into Facebook Videos

پبلیشرز اب اپنی فیس بک ویڈیوز میں 20 سیکنڈ کے اشتہارات شامل کر سکیں گے

فیس بک جلد ہی یوٹیوب کو مشکل میں ڈالنے والا ہے۔پبلیشرز اب اپنی فیس بک ویڈیوز میں 20 سیکنڈ کے اشتہارات شامل کر کے اپنی فیس بک ویڈیوز سے کمائی کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)


یوٹیوب پر تو اشتہار ویڈیو کے شروع میں چلتا ہے جسے 5 سیکنڈ بعد ختم کیا جا سکتا ہے لیکن فیس بک پر پبلیشرز ایسی ویڈیو جو کم از کم ڈیڑھ منٹ یعنی 90 سیکنڈ کی ہونگی اُن کے درمیان میں 20 سیکنڈ کا اشتہار شامل کر سکیں گے۔


فیس بک اس سے پہلے لائیو ویڈیوز کے ساتھ اس طرح تجربات کر چکا ہے لیکن ان تجربات کے دوران فیس بک نے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدن کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی ۔مستقبل میں فیس بک پبلیشر ز کو اشتہارات کی کمائی میں سے 55 فیصد دے گا جبکہ 45 فیصد فیس بک کے ہونگے۔ یوٹیوب بھی اپنے صارفین کو آمدن کا 55 فیصد دیتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-09

More Technology Articles