Punjab Police launches Emergency Alert System in Collaboration with Ufone

Punjab Police Launches Emergency Alert System In Collaboration With Ufone

پنجاب پولیس نے بھی ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرادیا

ملک بھر میں جاری سیکورٹی کی صورتحال کےپیش نظر پنجاب حکومت نے بھی یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی سیکورٹی الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔اس کے تحت ایک کلک میں پولیس کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کی خبر دی جا سکے گی۔موجودہ صورتحال میں اس سہولت کو پنجاب بھر کے سکولوں میں لازمی کیا جائے گا۔
اس سسٹم کی سب سے اچھی بات اس کا مفت ہونا ہے۔ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں بھی پولیس کے لیے ایمرجنسی الارم دیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

دوسری اہم بات یہ کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے سمارٹ فون کا ہونا ضروری نہیں، عام موبائل کے صارفین بھی یوفون کی سم کے ساتھ اس کو استعمال کر سکیں گے۔اس سہولت کو جو بھی حاصل کرنا چاہے اسے ایک فارم پر کر کے پولیس اسٹیشن جمع کرانا ہوگا ۔ اس فارم میں نام اور پتے کی تفصیلات درج ہونگی۔ فارم آن لائن یا کسی بھی پولیس اسٹیشن سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
یوفون نے ایک پورٹل بھی بنایا ہے جس کی مدد سے پولیس ڈیپارٹمنٹ اس الرٹ سسٹم کو مانیٹر کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-28

More Technology Articles