Qualcomm announces support for Android Oreo (Go Edition)

Qualcomm Announces Support For Android Oreo (Go Edition)

کوالکوم نے اینڈروئیڈ اوریو (گو ایڈیشن) کےلیے سپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

کوالکوم نے گوگل کے نئے اینڈروئیڈ اوریو (گو ایڈیشن) پلیٹ فارم کے لیے سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی گوگل کے ساتھ مل کر ان ڈیوائسز کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی، ان میں سے کچھ کی ریم ایک جی بی یا اس سے بھی کم ہوگی۔

(جاری ہے)


کوالکوم نے ابھی تک اس پارٹنر شپ کے بارے میں نہیں بتایا لیکن اینڈروئیڈ اوریو (گو ایڈیشن) کے بارےمیں کچھ معلومات دی ہیں۔ یہ آپریٹنگ سسٹم کا وہ سٹریم لائن ورژن ہے، جسے لو اینڈ ہارڈ وئیر جیسے کم ریم، کم سٹوریج سپیس، گوگل ایپس کے کم سائز ورژن اور پلے سٹور کے خصوصی ورژن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اینڈروئیڈ اوریو (گو ایڈیشن) ڈیوائسز کو 2018 کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-06

More Technology Articles