Qualcomm fined €242 million in European antitrust case

Qualcomm Fined €242 Million In European Antitrust Case

کوالکوم کو یورپین اینٹی ٹرسٹ کیس میں 242 ملین یورو کا جرمانہ

ایپل کے ساتھ اپنے حالیہ جھگڑے کے بعد کوالکوم کے لیے مزید قانونی  مسائل سامنے آ گئے ہیں۔یورپین کمیشن کی تحقیقات کے مطابق کوالکوم نے    تھری جی بیس بینڈ چپ سیٹ کی تیاری میں مارکیٹ میں اپنے  غلبے کا غلط فائدہ اٹھایا۔یورپین کمیشن نے اس پر کوالکوم کو 242 ملین یورو یا 271 ملین ڈالر جرمانہ کیا ہے۔یہ کیس  2009 سے 2011  کے درمیانی عرصے کاہے، جب چھوٹے اور بہتر وائرلیس چپس کی تیاری میں کوالکوم کا مقابلہ این ویڈیا  کے موڈیم بزنس کے ساتھ تھا۔
تحقیقات سے پتا چلا کہ کوالکوم نے این ویڈیا کو کاروبار سے نکالنے کے لیے   ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو اپنی چپ لاگت سے بھی کم قیمت میں فروخت کی تھیں۔
اس حکمت عملی سے  کوالکوم  کی مارکیٹ میں اجارہ داری ہوگئی اور این ویڈیا 2015ء میں  بتدریج اپنا کاروبار ختم کرنے پر مجبور ہو گئی۔

(جاری ہے)


یورپی کمیشن نے کوالکوم کو اس کی 2018 کی فروخت کا 1.27 فیصد جرمانہ کیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب کمیشن نے کوالکوم کو اس طرح کی کاروباری حکمت عملی پر جرمانہ کیا ہو۔ پچھلے سال کمیشن نے کمپنی پر 997 ملین یورو یا 1.23 ارب ڈالر جرمانہ کیا تھا۔اس سے پہلے تائیوان کے فیئر ٹریڈ کمیشن نے اینٹی ٹرسٹ کیس میں کمپنی کو 774 ملین ڈالر جرمانہ کیا تھا۔
انہی الزامات کے تحت کوالکوم کی اس وقت بھی  یو ایس فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے ساتھ قانونی جنگ چل رہی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-19

More Technology Articles