Quora breach leaks data on over 100 million users

Quora Breach Leaks Data On Over 100 Million Users

سوال و جواب کی ویب سائٹ”کورا“ کے 10 کروڑ صافین کا تمام ڈیٹا لیک ہوگیا

سوال و جواب کی ویب سائٹ کورا(Quora) نے اعلان کیا ہے کہ ان کے 10 کروڑ رجسٹرڈ  صارفین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا ہے۔ سی ای او ایڈم ڈی اینجلو کے مطابق غیر مجاز تھرڈ پارٹی نے اکاؤنٹ کی  معلومات، مثال کے طور پر نام، ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس، انکرپٹڈ (ہیشڈ) پاسورڈ، دوسرے نیٹ ورکس سے صارفین کا امپورٹ کیا ہوا پبلک ڈیٹا اور ایکشنز جیسے سوالات، جوابات، کمنٹس، اپ ووٹ، نان پبلک کانٹنٹ اور ایکشنز جیسے جوابات کی درخواست، ڈاؤن ووٹ اور ڈائریکٹ میسجز حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)


کورا کو اس واردات کا 30 نومبر  کو پتا چلا تھا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ کورا نے تمام صارفین کو جبری طور پر اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کردیا ہے اور ان سے پاسورڈ ری سیٹ کرائے جا رہے ہیں۔ کورا کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس ورڈ انکرپٹڈ تھے  لیکن صارفین کے یہی پاسورڈ اگر دوسرے نیٹ ورک پر تھے تو انہیں ہر جگہ  تبدیل کرنا چاہیے۔صارفین نے جو سوالات گمنام رہتے ہوئے پوچھے تھے، ان کا ڈیٹا اس واردات میں متاثر نہیں ہوا۔
کورا صارفین کو  ڈیٹا ہیک ہونے کے بارے ای میل سے مطلع کر رہا ہے۔ اس حوالے سے تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-04

More Technology Articles