Rafay Baloch wins 5000 for Chrome Firefox flaw

Rafay Baloch Wins 5000 For Chrome Firefox Flaw

پاکستانی رافع بلوچ کے لیے کروم اور فائر فاکس میں بڑی خرابی ڈھونڈنے پر 5ہزار ڈالر انعام

کروم اور فائر فاکس کی ایک بڑی خرابی کی وجہ سے ہیکر ویب سائٹس کے ایڈریس کی تبدیلی سے صارفین کو بظاہر اصل نظر آنے والی جعلی ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔
پاکستانی سیکورٹی ریسرچر رافع بلوچ نے اس خرابی کو دریافت کر کے 5000 ڈالر کی انعامی رقم بھی جیتی ہے۔ایک بلاگ پوسٹ میں رافع بلوچ نے بتایا کہ اس خرابی سے صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس طرح براوزر کی ایڈریس بار میں لکھا گیا یوآر ایل اصل ویب سائٹ کا ہی ہوتا ہے۔


اس ایڈریس بار سپوفنگ کا طریقہ کار یوں ہے کہ کچھ زبانیں جیسے عربی دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہیں۔ایڈریس بار میں وہ مختلف طریقے سے رینڈرہوتی ہیں۔ کوئی بھی دائیں سے بائیں والا کیریکٹر فارورڈ سلیش کے بعد دائیں سے بائیں ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پراگر صارفین کسی آئی پی ایڈریس کے بعد سلیش لکھ کر الف پھر سلیش لکھ کر google.com لکھ دیں تو اس لنک پر کلک کرنے سے جو صفحہ کھلے گا اس میں google.com کے بعد سلیش پھر الف اور پھر آئی پی ایڈریس ہوگا۔


اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی سپام ای میل میں یا ٹوئٹر لنک میں ماسک کیے ہوئے لنک پر کلک کرے تو وہ بظاہر اصل نظر آنےو الی جعلی ویب سائٹ پر پہنچ جاتا ہے۔
رافع بلوچ کا کہنا ہے کہ کروم 53 اور فائر فاکس 48 میں اس خرابی کو درست کر دیا جائے گا ۔تاہم یہ خرابی دوسرے براؤزر میں موجود ہ ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-16

More Technology Articles