Raspberry Pi has now sold 10 million computers

Raspberry Pi Has Now Sold 10 Million Computers

رسبری پائی ایک کروڑ کمپیوٹر فروخت کر چکا ہے

رسبری پائی نے ساڑھے چار سالوں میں اپنی لائن کو کافی پھیلایا ہے۔کم بجٹ کے ان کمپیوٹنگ بورڈ میں وقت کے ساتھ ساتھ رسبری پائی بہت سے فیچر متعارف کرائے ہیں۔
فروری 2015 میں رسبری پائی فاؤنڈیشن کے سی ای او ایبن اپٹن نے تصدیق کی تھی کہ اس وقت تک وہ 50 لاکھ کمپیوٹر فروخت کر چکے ہیں لیکن اب یہ تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔رسبری پائی اب تک پوری دنیا میں ایک کروڑ کمپیوٹر فروخت کر چکا ہے۔

(جاری ہے)


اس موقع کی مناسبت سے کمپنی نے ایک پرفیکٹ بنڈل متعارف کرایاہے۔ رسبری پائی سٹارٹر کٹ نام کے اس بنڈل میں رسبری پائی 3، 8 جی بی ایس ڈی کارڈ کے ساتھ اس میں NOOBs آپریٹنگ سسٹم پہلے سے پری لوڈڈ ہے۔اس کے علاوہ اس سٹارٹر کٹ میں آفیشل Kinneir Dufort کیس، 2.5 amp پاورسپلائی ، ایک میٹر ایچ ڈی ایم آئی کیبل، ماؤس اور کی بورڈ شامل ہیں۔ اس سٹارٹر کٹ کی قیمت 99پاؤنڈ ہے۔
ابھی رسبری پائی سٹارٹر کٹ کو برطانیہ میں ہی متعارف کرایا گیا ہے تاہم فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ فروخت بڑھنے پر اسے پوری دنیا میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-10

More Technology Articles