Real world 5G field test produces data speed of more than 3Gbps

Real World 5G Field Test Produces Data Speed Of More Than 3Gbps

5 جی کےحقیقی زندگی میں فیلڈ ٹسٹ ڈیٹا کی رفتار 3.6جی بی پی ایس

ابھی تک تو 4 جی ایل ٹی ای کو ہی تیز رفتار تصور کیا جاتا رہا ہے ، 5 جی کی رفتار تو اس سے کئی گنا تیز ہے۔ہوواوے کے نیٹ ورکنگ ڈویژن اور جاپانی کیرئیر این ٹی ٹی ڈو کو مو نے جاپان میں 5 جی وائرلیس سروس کے ٹسٹ شروع کر دئیے ہیں۔6 گیگا ہرٹز بینڈ استعمال کرتے ہوئے ٹسٹ میں شامل دونوں پارٹنر نے 3.6جی بی پی ایس تک کی رفتار حاصل کی۔اس تجربے کا اصل مقصد تو اس بینڈ کو اصل زندگی میں استعمال کر کے دیکھنا تھا۔

سام سنگ اور نوکیا نے جو5 جی کے ٹسٹ کرتے ہوئے جو بینڈ استعمال کیے ہیں اُن کے لیے مکمل طور پرا لگ انفراسٹرکچر بنانا پڑتا ہے۔ہوواوے اور این ٹی ٹی ڈوکومو کے ٹسٹ لیبارٹری سے ہٹ کر کھلے مقامات پر کیے گئے۔
وائرلیس انڈسٹری 2020 تک 5 جی ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکے گی جبکہ پچھلے ماہ امریکی ویریزن نے کہا تھا کہ وہ 2017 تک کچھ تجارتی حد تک 5 جی پر منتقل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


آئی ٹی یو کے مطابق 5 جی پر 20 جی بی پی ایس کی سپیڈ ہونی چاہے۔ تقابل کے لیے بتا دیں، ویریزن نے 4 جی ایل ٹی ای نیٹ ورک پر موٹرولا ڈروڈ ٹربو سیٹ پر 33 ایم بی پی ایس کی سپیڈ سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ اس وقت جو فلمیں ڈاون لوڈ ہونے میں چند منٹ لیتی ہیں، 5 جی پر پلک جھپکنے سے پہلے ڈاؤن لوڈ ہونگی۔
ویریزن نے بھی کہا ہے کہ وہ اگلے سال سے 5 جی کے ٹرائل شروع کرے گا، اس سلسلے میں الکا ٹیل لوسینٹ، سسکو، ایریکسن، نوکیا ، کوالکوم اور سام سنگ کے ساتھ کام جاری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-11

More Technology Articles