Reddit data is breached and it is asking users to change passwords

Reddit Data Is Breached And It Is Asking Users To Change Passwords

ریڈٹ کا ڈیٹا چوری ہوگیا۔ صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے ہدایت

ریڈٹ (Reddit) نے اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ ہیکروں نے ان کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر کے کچھ معلومات چرا لی ہیں۔ ہیکروں نے 2007 کا ڈیٹا بیس چرایا ہے، اس ڈیٹا بیس میں صارفین کے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈز شامل ہیں۔
ریڈٹ نے متاثرہ صارفین کو ایک ای میل کے ذریعے اس واردات کے بارے میں بتا کر پاس ورڈز بدلنے کی ہدایت کی ہے۔ ریڈٹ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ دوہری تصدیق استعمال کریں۔


ایسے صارفین جنہوں نے 2007 یا اس سے پہلے ریڈٹ کو جوائن کیا تھا، وہ اس ہیکنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیکروں نے اس واردات میں وہ ای میل ڈائجسٹس بھی پڑھے ہیں، جو ریڈٹ نے جون 2018 میں صارفین کو بھیجے تھے۔
ہیکنگ کی یہ واردات 14 سے 18 جون کے درمیان ہوئی ہے۔ ہیکر نے ریڈٹ کے کئی ملازمین کے اکاؤنٹ کو کمپنی کے کلاؤڈ پروائیڈر اور سورس کاسٹ ہوسٹس کے ذریعے حاصل کیا۔

ریڈٹ اپنے اکاؤنٹ دوہری تصدیق سے محفوظ کیا ہوا ہے لیکن ہیکر نے ایس ایم ایس تصدیق کو ناکام بنا کر ریڈٹ کے سسٹم تک رسائی حاصل کی۔سسٹم میں داخل ہونےکے بعد ہیکر نے بیک اپ ڈیٹا ، سورس کوڈ اور دوسرے ملازمین کی لاگ فائل دیکھیں لیکن خوش قسمتی سے اس میں تبدیلی نہیں کر سکا۔اس کے علاوہ ہیکر نے 2005 سے 2007 تک پوسٹ کیے پبلک اور پرائیویٹ میسج بھی پڑھے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-02

More Technology Articles