Report: Apple App Store and Google Play revenues grow in Q1

Report: Apple App Store And Google Play Revenues Grow In Q1

پہلی سہ میں ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل کے پلے سٹور کی آمدن میں اضافہ

ایپ اینی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں لوگوں نے اپنا اچھا خاصا وقت سمارٹ فونز پر گزارا ہے۔ اس کی وجہ پہلی سہ ماہی میں پھیلنے والی  کووڈ-19 عالمگیر وبا ہی ہے،جس کے باعث لوگوں گھروں میں محصور ہیں،  اسی لیے اُن کا موبائل کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں اینڈروئیڈ صارفین نے پچھلے سال کی نسبت   ایپس اور گیمز پر 20 فیصد زیادہ وقت گزارا۔
پہلی سہ ماہی میں چینی صارفین نے یومیہ اوسطاً 5 گھنٹے موبائل پر گزارے۔ امریکی، اطالوی اور فرانسیسی صارفین نے بھی نان گیمنگ ایپس میں کافی زیادہ وقت گزرا۔
اس سال جنوری سے مارچ  تک اینڈروئیڈ اور آئی او ایس  صارفین نے 31.5 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کیں۔ان میں سے 22.5 ارب ایپس گوگل پلے سٹور سے اور 9 ارب  ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ ہوئیں۔

(جاری ہے)

دونوں پلیٹ فارمز پر صارفین نے ایپس کی خریداری پر 23.4 ارب ڈالر خرچ کیے۔

ان میں سے 15 ارب ڈالر  آئی او ایس صارفین اور 8.3 ارب اینڈروئیڈ صارفین نے خرچ کیے۔صارفین  نے زیادہ تر نان گیمنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کیں لیکن زیادہ رقم گیمنگ ایپس پر خرچ کی۔
اس سہ ماہی میں ایپل کو زیادہ آمدن امریکا اور چین سے ہوئی جبکہ گوگل  پلے سٹور پر جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے صارفین نے زیادہ خرچ کیا۔ بھارت اور برازیل  پلے سٹور سے سب سے زیادہ ایپس ڈاون لوڈ کرنے والے ممالک رہے جبکہ چین اور امریکا  کے صارفین نے ایپ سٹور سے زیادہ  ایپس ڈاؤن لوڈ کیں۔

آئی او ایس اور اینڈروئیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر صارفین نے ٹِک ٹاک، وٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیں۔ پہلی سہ ماہی میں فیس بک، وٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے ماہانہ فعال  صارفین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-04

More Technology Articles