Researchers are developing a device that can edit brain activity

Researchers Are Developing A Device That Can Edit Brain Activity

ماہرین دماغی سرگرمیوں کی ”ایڈیٹنگ “ کے لیے ایک نئی ڈیوائس بنا رہے ہیں

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے دماغی سائنسدان ایسی ڈیوائس کی تیاری میں مصروف ہیں، جس سے ہم اپنے احساسات اور یادداشت کو ”ایڈٹ“ کر سکیں گے۔بظاہر یہ سائنس فکشن فلموں کی طرح لگتا ہے لیکن یہ حقیقت بننے جا رہا ہے۔
ماہرین کامیابی سے چوہوں کے دماغ کی مخصوص نیورانز کو کامیابی سے فعال اور غیر فعال کرچکے ہیں۔

اس کے انہوں نے ایک مخصوص طریقے سے جانوروں کے دماغ میں ہولوگرام پروجیکٹ کیے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے دماغ کو مکمل طور پر ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ دماغ کی زبان کو ڈی کوڈ کر لیں گے۔سائنسدان کوشش کر رہے ہیں کہ دماغ کی زبان سیکھ کر اس کا جواب دیں سکیں۔اگر ایسا ہوگیا تو سائنسدان انسانی خیالات، یادوں، حسیات اور احساسات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔


تحقیق کے مطابق نظریاتی طور پر اس طریقے سے دماغ میں موجود یادوں کا مٹانا یا باتیں شامل کرنا بالکل ممکن ہے۔ تاہم سائنسدان اس طریقے سے ایسے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو مستقبل قریب میں آسانی سے حاصل کیے جا سکیں ، جسے معذور افراد کو مصنوعی اعضا لگا کر ان سے قدرتی طریقے سے کام لینا وغیرہ۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-03

More Technology Articles