Reuters joins Facebook's fact-checking program

Reuters Joins Facebook's Fact-checking Program

رائٹرزنے فیس بک کے فیکٹ چیکنگ پروگرام میں شمولیت اختیار کرلی

رائٹرز دنیا کی بڑی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ رائٹرز نے فیس بک کے تھرڈ پارٹی فیکٹ چیک پروگرام میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔یہ پروگرام پہلی بار 2016 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد جھوٹی خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنا  ہے۔فیس  بک  اس پروگرام میں کئی تھرڈ پارٹیز جیسے ایسوسی ایٹڈ پریس، PolitiFact اور فیکٹ چیک ڈاٹ آرگ کے ساتھ مل کر  کام کر رہا ہے۔
شراکت داری کے تحت رائٹرز اس پروگرام کے لیے  ایک نئی ٹیم بنا رہا ہے۔ یہ ٹیم لوگوں کی طرف سے فیس بک پر شیئر کیے ہوئے مواد کی فیکٹ چیکنگ کا کام کرے گی۔ فیس بک اس کام کے لیے رائٹرز کو باقاعدہ ادائیگی کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے چار افراد کی ٹیم بنائی ہے۔ ان میں سے دو افراد انگریزی بولنے والے اور دو ہسپانوی بولنے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ افراد  فیس بک کے صارفین کی طرف سے شیئر کی گئی  تصاویر، ویڈیو اور خبروں کی شہ سرخیوں کو ریویو کریں گے۔

ٹیم کے افراد اپنے نتائج کو رائٹرز کے فیکٹ چیکنگ بلاگ پر کیس سٹڈی کے طور پر لکھیں گے۔
بلاگ پر ہر پوسٹ میں ایک سیکشن ”فیصلے“ کا ہوگا، جس میں  خبر کے درست یا غلط ہونے کو بیان کیا جائے گا۔بلاگ پوسٹ میں  فیصلے کی وجوہات بھی بیان کی جائیں گی۔زیادہ تر مواقع پر یہ ٹیم فیس بک کی بھیجی گئی خبرو ں کی ہی تحقیق کرے گی لیکن یہ رائٹرز کے دوسرے ملازمین کی بھیجی گئی خبروں کی بھی تصدیق کر سکتی ہے۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ سکتی ہے۔رائٹر خاص مواقعوں جیسے صدراتی الیکشن کے موقع پر بھی اپنی ٹیم میں اضافہ کرے گا۔
رائٹرز کی یہ ٹیم  سیاستدانوں کی طرف سے  دئیے گئے اشتہارات کی  حقیقت جاننے کے لیےکام نہیں کرے گی۔ اس شراکت داری کے لیے بھی فیس بک نے اپنےسیاسی اشتہارات کی پالیسی نہیں بدلی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فیس بک اور رائٹرزمل کر کام کر رہے ہوں۔ پچھلے دسمبر میں دونوں اداروں نے مل کر ایک کورس ترتیب دیا تھا، جس کا مقصد صحافیوں کو ڈیپ فیکس اور تبدیل شدہ تصویروں، ویڈیوز اور آڈیو کلپس کا پتا چلانے کے بارے میں بتانا تھا۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-18

More Technology Articles